Kindly tilt your device to landscape mode for optimized view.
ہمارا عزم ہی ہمارا فخر ہے ۔
سروس فراہم کرنے کا حقیقی مطلب یہ ہے کہ کچھ ایسا فراہم کیا جائے جسے پیسوں سے خریدا اورجانچا نہ جاسکے اوروہ ہے اخلاص اوردیانتداری۔
– ڈوگلاس ایڈمز
ہم اپنے ہم وطنوں کو معیاری انجینئرنگ پراڈکٹس ، ہوم اپلائنسز کی فراہمی کے ذریعے قومی خدمت کیلئے پرعزم ہیں ۔ہم اپنی ذمہ داریوں کے ادائیگی،ضابطہ اخلاق کی پابندی ،ملازمت کے مواقعوں کی فراہمی اورقابل اعتماد سیلز بنانے کے ذریعے سے قومی مفاد کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔
یہ لوگوں کا اپنا ادارہ ہے جو کہ ایک مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے کوشش کررہے ہیں ۔یہاں تمام کام انتہائی ایمانداری ،دیانت اورانصاف کے ساتھ انجام دیئے جاتے ہیں ۔بلاشبہ یہاں نیچے سے لے کر اوپر تک ہر فرد اپنے اعمال کا خود ذمہ دار ہے ۔
ہم ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اپنے ادارے کو کام کیلئے مکمل طورپر محفوظ جگہ بنایا جاسکے۔چونکہ صحت اورحفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے اس لئے ہم صحت اورتحفظ کے قوانین پر مکمل طورپر عمل کرتے ہیں ۔یہی نہیں بلکہ یہ اصول ہماری پراڈکٹس پر بھی لاگو ہوتاہے ۔
ہم جو وعدہ کرتے ہیں ،اسے نبھاتے ہیں ۔
ہمارے لئے ہمارے اندرونی اوربیرونی دونوں صارفین سب سے پہلی ترجیح ہیں۔ہم تسلسل کے ساتھ اپنا وعدہ نبھاتے ہیں اور اپنے دیانتدارانہ عمل سے ا ن کے حقوق پورے کرتے ہیں۔